Saturday, May 11, 2024

کراچی ایکسپریس ٹرین حادثہ ، اپ ٹریک بحال کر دیا گیا

کراچی ایکسپریس ٹرین حادثہ ، اپ ٹریک بحال کر دیا گیا
March 7, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی ایکسپریس ٹرین حادثہ میں اپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔ روکی گئیں ٹرینیں روانہ کر دی گئیں۔

ذرائع  کے مطابق ابتدائی طور پرحادثے میں  تخریب کاری کا عنصر نظر آتا ہے۔

روہڑی کے قریب سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔ کراچی سے لاہور جانے والی بدقسمت ٹرین کی 8 سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں تھیں۔ ٹرین حادثے میں ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، جبکہ 40 سے زائد مسافر زخمی ہوئے تھے  جنہیں متعلقہ اسپتال روہڑی اور سکھر سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔