Thursday, April 25, 2024

کراچی ایکسپریس حادثے کے باعث متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر

کراچی ایکسپریس حادثے کے باعث متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
March 7, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی ایکسپریس کوحادثے کے باعث متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔

کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں ایک سے 6 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 6 گھنٹے جبکہ شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

فرید، سرسید، تیز گام ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ، گرین لائن ایکسپریس مقررہ وقت سے 4 گھنٹے لیٹ ہے۔

خیبر میل 2 گھنٹے 30 منٹ، رحمان بابا 2 گھنٹے، پاکستان ایکسپریس اور عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ جبکہ کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے وقت مقررہ سے 1 گھنٹہ لیٹ ہے۔