Thursday, April 25, 2024

کراچی ، ایک ہفتے کے دوران شہر میں بجلی کا دوسرا بریک ڈاون

کراچی ، ایک ہفتے کے دوران شہر میں بجلی کا دوسرا بریک ڈاون
October 4, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کے الیکٹرک کی نااہلی پھر سامنے آگئی۔ ایک ہفتے کے دوران شہر میں بجلی کا دوسرا بریک ڈاون ہوا۔ رات گئے شہر قائد اندھیرے میں ڈوب گیا۔ قائد آباد سے گلشن اقبال تک بجلی غائب رہی ۔ نیو کراچی سے لیاری اور کیماڑی سے ڈیفنس بھی بجلی بند ہو گئی۔ رات گئے بجلی بند ہونے سے شہریوں کی نیند حرام ہو گئی۔ بچوں اور بزرگوں  نے بھی رات جاگ کر بسر کی۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اسپتالوں اور عدالتوں کی بجلی بھی بند رہی۔ کئی آپریشن ملتوی کرنے پڑئے۔ کیسز کی سماعت بھی متاثر ہوئی۔ اس وقت بھی شہر کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہیں۔ ترجمان کے الیکڑک کا کہنا ہے کہ ایچ ٹی لائن ٹرپ ہونے سے نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی سپلائی معطل ہوئی جس سے وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا۔ شہری سوال کرتے ہیں کہ اربوں روپے ماہانہ کمانے والی کے الیکڑک اپنا سسٹم بہتر کیوں نہیں کرتی۔