Monday, September 16, 2024

کراچی ایک بار پھر گرم موسم کی لپیٹ میں آگیا

کراچی ایک بار پھر گرم موسم کی لپیٹ میں آگیا
April 11, 2017
  کراچی(92نیوز)کراچی والے ایک بار پھر گرم موسم کی لپیٹ میں شہر کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بیالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ موسم گرم ،ہوا کم اور پارہ بھی چالیس ڈگری عبور کرگیا۔ کراچی والوں کو محکمہ موسمیات نے گرم موسم کے خطرے سے آگاہ کر دیاکہتے ہیں اپریل کے وسط میں سورج نے شہریوں پرآنکھیں نکال لی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان تھا لیکن پارہ 40 ڈگری  سے بھی آگے نکل گیا ۔ نمی کا تناسب 9 فیصد ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ شہرمیں ہوا کا رخ شمال مغرب کی جانب اور رفتار6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری باہر نکلنے میں احتیاط کریں جبکہ مشروبات کااستعمال بھی بڑھا دیں۔