Saturday, May 18, 2024

کراچی : اینٹی کرپشن کا گارڈن یوسی ٹو کے دفتر پر چھاپہ ،دستاویزات قبضے میں لے لیں

کراچی : اینٹی کرپشن کا گارڈن یوسی ٹو کے دفتر پر چھاپہ ،دستاویزات قبضے میں لے لیں
January 5, 2016
کراچی(92نیوز)اینٹی کرپشن نے کراچی کے علاقے  گارڈن یوسی ٹو کے دفتر پر چھاپہ مار کر دستاویزات قبضے میں لے لیں یوسی ٹو کے دفتر میں جعلی نکاح نامے، فارم ب اور دیگر شامل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اینٹی کرپشن کا گارڈن یوسی ٹو کے دفتر پر چھاپہ،دستاویزات قبضے میں لے لیں ،گارڈن یو سی ٹو کے دفتر سے بڑے پیمانے پر جعلی دستاویزات بنائے جانے کے انکشاف  کے بعد قبضے میں لی گئیں دستاویزات کی کاپیاں 92نیوز نے حاصل کرلیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسی ٹو کے دفتر میں  جعلی دستاویزات  بنائی جاتی تھیں ان دستاویزات میں نکاح نامہ، ب فارم اور دیگر شامل ہیں،جبکہ  یوسی ٹو کے دفتر سے غیر ملکیوں کے برتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیے جاتے تھے۔