Monday, September 16, 2024

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،کھڑے طیارےسے 15کلو ہیروئن برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،کھڑے طیارےسے 15کلو ہیروئن برآمد
April 4, 2017
کراچی (92نیوز)پی آئی اے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے  کراچی ایئرپورٹ کے ہینگرپرکھڑے قومی ایئرلائن کے طیارے سے پندرہ کلوہیروئن برآمدکرلی ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکھڑے قومی ایئرلائن کے  طیارے سے اینٹی نارکوٹکس فورس اورسکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے  بھاری مقدارمیں ہیروئن برآمدکرلی ۔برآمدہونیوالی منشیات  کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پی آئی اے ،اے این ایف اوردیگرتحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کردی ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ تفتیشی اداروں نے ایئرکرافٹ کی آخری پروازاس میں سوارمسافروں کی تفصیلات اورسی سی ٹی وی  کیمروں کاریکارڈ طلب کرلیاہے ۔جس کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔