Friday, April 26, 2024

کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ،81 کلوحشیش برآمد

کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ،81 کلوحشیش برآمد
September 23, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں قیوم آباد  چورنگی پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کر کےاکیاسی کلو حشیش برآمدکر لی۔دوسری  طرف شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس نے سات  ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون ۔ قیوم آباد چورنگی پر اے این ایف نے کارروائی کر کے گاڑی کے اندر چھپائی گئی  81 کلو گرام حشیش برآمد کرلی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حشیش گاڑی کی ڈگی میں چھپائی گئی  تھی کارروائی میں ایک ملزم بھی گرفتار کیا گیا۔ میٹھا در کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کاشف، عبدالقادر اور جاوید سٹریٹ کرائم  کی  درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں ملزم ڈکیتی کے لیئے سوزوکی ساتھ لے کر چلتے تھے اور اسلحہ سوزوکی میں چھپاتے تھے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ دوسری طرف سپرمارکیٹ کے علاقے سے نعمان اور کامران نامی ملزموں کو گرفتار کیا گرفتار ملزم پولیس کو مختلف مقدمات میں  مطلوب تھے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے ابراہیم حیدری کےعلاقے سے بھی پولیس نے مختلف۔مقدمات میں مطلوب ملزموں کو گرفتار کر لیا۔