Thursday, April 25, 2024

کراچی: این اے246 کی انتخابی مہم اختتام پذیر، کنور نوید، راشد نسیم اور عمران اسمٰعیل مدمقابل

کراچی: این اے246 کی انتخابی مہم اختتام پذیر، کنور نوید، راشد نسیم اور عمران اسمٰعیل مدمقابل
April 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی مہم کی مدت رات بارہ بجے کے بعد ختم  ہو گئی جس کے بعد کوئی بھی امیدوار الیکشن کے اختتام تک کوئی جلسہ، ریلی یا کارنر میٹنگ نہیں  کر سکے گا۔ انتخابی قوانین کے مطابق کسی بھی سطح کے الیکشن  کے موقع پر پولنگ  سے دو دن قبل ہر طرح کی انتخابی مہم کا خاتمہ ضروری ہے، جس کے تحت ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور تحریک کے انصاف کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم کر دی۔ حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ایم کیو ایم کے کنور نوید  جمیل، جماعت اسلامی کے راشد نسیم اور تحریک انصاف کے  عمران اسماعیل کے درمیان مقابلہ ہو گا۔