Sunday, September 8, 2024

کراچی: این اے 258 کا ضمنی انتخاب کل لڑا جائیگا، انتظامات مکمل

کراچی: این اے 258 کا ضمنی انتخاب کل لڑا جائیگا، انتظامات مکمل
November 27, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی میں این اے دوسو اٹھاون کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ میدان کل سجے گا۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 258 میں انتخابی میلہ کل سجے گا۔ پی پی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ، پی ٹی آئی کے حنیف بنگش اور متحدہ کے ممتاز عمرانی سمیت دس سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں۔۔

پانی کی قلت، تعلیم کی کمی اور گندگی حلقہ انتخاب کے بنیادی مسائل ہیں۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو جائے گی۔ این اے دو سو اٹھاون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار چھ سو تیرہ ہے۔

دو سو ستاسی پولنگ اسٹیشنز میں سے سڑسٹھ  کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے گا، حلقے کی نوے فیصد آبادی گوٹھ جبکہ پانچ فیصد شہری علاقوں پر مشتمل ہے۔