Friday, April 26, 2024

کراچی: این اے 258 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، متحدہ، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

کراچی: این اے 258 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، متحدہ، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ
November 28, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ ایم کیو ایم نے انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا، تحریک انصاف الیکشن سے دستبردار۔ این اے دو سو اٹھاون کی نشست عبدالحکیم بلوچ کے نون لیگ چھوڑنے پر خالی ہوئی، وہ اب پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا، رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشنز کےاندر اور باہر تعینات ہیں۔۔ دو سو ستاسی پولنگ اسٹیشنز میں سے سڑسٹھ پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ اننچاس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ چار لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد دو لاکھ اکتالیس ہزار ہے۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔