Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، این اے 251 میں پانی کا مسئلہ حل نا ہو سکا

کراچی ، این اے 251 میں پانی کا مسئلہ حل نا ہو سکا
July 6, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں مسائل کی طویل اور شرمندگی سے بھرپور تاریخ ہے لیکن این اے 251 اورنگی ٹاون کا ایک ایسا مسئلہ ہے، جو آج تک حل ہوا اور نہ ہی یہاں سے منتخب ہونے والوں کبھی اس کے حل کی جانب کوئی پیشقدمی کی۔ پہلے تو پانی آتا نہیں، بھولے بھٹکے آبھی جائے تو پینے کے قابل نہیں ہوتا، مضر صحت پانی سے شہری گیسٹرو، ڈائریا سمیت مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ اب ایک بار پھر الیکشن قریب آتے ہی مکینوں نے سیاسی کھلاڑیوں سے پانی کی امیدیں لگالی ہیں۔