Monday, May 6, 2024

کراچی ، این اے 247 اور پی ایس 111 میں ضمنی انتخاب کل ہو گا

کراچی ، این اے 247 اور پی ایس 111 میں ضمنی انتخاب کل ہو گا
October 20, 2018
کراچی (92 نیوز) صدر مملکت ، گورنر سندھ اور گورنر خیبر پختونخوا کی چھوڑی نشستوں پر الیکشن کل ہو گا۔ تینوں نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا۔ انتخابی مہم کے آخری روز پی ٹی آئی نے کلفٹن ضیا الدین اسپتال سے ریلی نکالی جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی آفتاب صدیقی اور شہزاد قریشی شریک ہوئے۔ ریلی سے خطاب میں آفتاب صدیقی نے کہا یہ حلقہ آج بھی ہمارا ہے کل بھی ہمارا ہو گا۔ شہزاد قریشی کا کہنا تھا عوام کا رسپانس اچھا ہے امید ہے جیت ہماری ہو گی۔ پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی میں سيکڑوں گاڑياں اور موٹرسائيکليں بھی شامل تھيں۔ ریلی خیابان اتحاد کورنگی روڑ شاہراہ فیصل برنس روڑ اور ایم اے جناح روڑ سے ہوتی ہوئی ٹاور پر اختتام پذیر ہو گئی۔