Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کا اجلاس ، وزیراعلیٰ کی شرکت

کراچی ، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ  اینڈٹیکنالوجی کا اجلاس ، وزیراعلیٰ کی شرکت
October 7, 2018
کراچی ( 92نیوز )این ای ڈ ی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا چھبیسواں سینٹ اجلاس آج منعقد کیا گیا ، جس کی صدارت وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کی ۔ سینٹ اجلاس میں 2016تا 2017کے آڈیٹڈ اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی جب کہ 2017 تا 2018کی فائنل ڈیمانڈ پیش کی گئی اور اس کی منظوری دی گئی، جس میں یونی ورسٹی کی 1.873ملین بچت ہوئی۔ ترجمان کے مطابق جامعہ این ای ڈی کے سینٹ اجلاس کا آغاز رجسٹرار سید غضنفر حسین نے کیا ۔   اجلاس میں 2018تا 2019 کے لیے 2,554.684ملین کا بجٹ پیش  اور منظور کیا گیا۔ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے ملٹی میڈیاپریزنٹیشن کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیو ایس ایشیا رینکنک 2018کی 2.5ٹاپ جامعات میں شامل ہماری یونی ورسٹی میں چھ فیکلٹیزکے تحت چوبیس ڈیپارٹمنٹس ہیں جب کہ ان شعبہ جات کے تحت 29 انڈر گریجویٹ اور 57 پوسٹ گریجویٹ پروگرامز جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017 تا2018 انڈر گریجویٹ پروگرامز میں 2393طلبہ کو داخلے دیئے گئے ،اسی طرح ماسٹرز کی سطح پر 1753طالب علموں کی رجسٹریشن کی گئی ان کا کہنا تھا کہ جامعہ این ڈی ہمیشہ ریسرچ کی ترقی و ترویج میں کوشاں رہی ہے، جس کا ثبوت اس کے95 ریسرچ پروجیکٹس ، 20 اسٹیٹ آف دی آرٹ ریسرچ سینٹرز جب کہ 214بین الاقوامی جرنلزکی پبلیکیشنز ہیں،ریسرچ پروجیکٹس پر آنے والی لاگت 689ملین روپئے ہےں۔ 2017 تا 2018مختلف شعبہ جات کے زیرِ اہتمام بارہ بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد کروایا گیا ہے، جن میں ملکی اورغیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔