Saturday, April 20, 2024

کراچی ،ایمپریس مارکیٹ کی گرائی جانیوالی دکانوں کا ملبہ اٹھایا جانے لگا

کراچی ،ایمپریس مارکیٹ کی گرائی جانیوالی دکانوں کا ملبہ اٹھایا جانے لگا
November 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچیکی ایمپریس مارکیٹ کو اصل شکل میں بحال کرنے کے مشن پر تیزی سےکام جاری ہے ، گرائی جانے والی دکانوں کاملبہ تیزی سے اٹھایاجارہاہے ۔ جاپانی کونسل جنرل نے ایمپریس مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ملبے کو  بڑی لوڈنگ گاڑیوں میں بھرکرجگہ کوصاف کیاجارہاہے،اسی دوران  معمولی آگ بھی بھڑک اٹھی جسے موقع پر موجود فائربریگیڈ کے عملے نے فوری بجھادیا۔ جاپانی کونسل جنرل نے ایمریس مارکیٹ کا دورہ کیا اور کہا کہ جب وہ پہلے یہاں آئے تھے تو بہت تجاوزات تھیں۔آج جگہ صاف نظر آرہی ہے۔ جن کی دکانیں ختم ہوئی ہیں انہیں متبادل جگہ دینی چاہے۔ ایمپریس مارکیٹ کے اندرمختلف اشیاء خوردونوش کی دکانیں ہیں،سپریم کورٹ کے حکم صدرکے علاقے کو ماڈل علاقہ بنےکے لئے تجاوزات کا خاتمہ کیاجارہا۔