Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، کئی دکانیں مسمار

کراچی ، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، کئی دکانیں مسمار
November 11, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا جس میں کئی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ کے ایم سی عملے نے ایک دن کے وقفے کے بعد رات گئے ایمپریس مارکیٹ کا دوبارہ رخ کیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔ آپریشن سے پہلے تاجروں کو دکانیں خالی کرنے کیلئے وقت دیا گیا۔ دکانیں خالی ہونے کے بعد دکانیں مسمار کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ گرائی جانے والی دکانوں میں کپڑے، سبزی، فروٹ، پرندوں اور چائے سمیت دیگر دکانیں شامل ہیں۔ کے ایم سی حکام کہتے ہیں ایک ایکڑ سے زائد رقبے پر تعمیرات منہدم کرکے 10 سے 15 دن میں ایمپریس مارکیٹ کی پرانی شکل بحال ہو جائے گی۔ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف 1044 دکانیں قائم ہیں۔ آپریشن میں اینٹی انکروچمنٹ کے 450 اہکار شریک ہوں گے جبکہ 50 سے زائد ہیوی مشینری کی مدد سے آپریشن کیا جارہا ہے۔