Tuesday, May 7, 2024

کراچی ، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تاخیرکا شکار

کراچی ، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تاخیرکا شکار
November 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں کے ایم سی کے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تاجروں کے دھرنے کے باعث تاخیر ہو گئی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار تاجروں سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے جب کہ  سابق میئرنے آپریشن کو قبضہ مافیا تک محدود رکھنے کی درخواست کردی ۔ کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے  چھٹے روز بھی  تاجروں کے دھرنے کے باعث مسماری  شروع نہ ہوسکی۔ ڈاکٹر فاروق ستار دکانداروں کے دھرنےمیں پہنچے ،  میڈیا سے گفتگو میں کہا جب بھی احتجاج میں شامل ہوتا ہوں پرچہ کاٹ دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے قبضہ مافیا اور کرائے داروں میں فرق کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،  ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کے تاجر باقاعدگی سے کرایہ ادا کرتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے چیف جسٹس سے ایم کیو ایم کے وڈیروں کے خلاف از خود نوٹس لینے کی اپیل بھی کردی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا میئر کراچی سے کچھ عرصے پہلے کٹی ضرور ہوئی ہے، لیکن دشمنی نہیں۔ تاجروں کی درخواست پہنچانے کےلیے وسیم اختر سے بات کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔