Friday, May 3, 2024

کراچی: ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی: ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کی درخواست ضمانت مسترد
March 24, 2017
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر ندیم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق، پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ ایم کیو ایم کارکن ملزم ندیم نے تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس اہلکار ذشیان اکرم کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔ پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم کارکن نعیم گڈو، حبیب اور ندیم کو دو ہزار پندرہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ضمانت نہیں دے سکتے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کارکن ندیم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔