Thursday, March 28, 2024

کراچی : ایم کیو ایم کے سرکاری زمینوں پر قائم دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری

کراچی : ایم کیو ایم کے سرکاری زمینوں پر قائم دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری
September 2, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ایم کیوایم کے سرکاری زمینوں پر قائم غیر قانونی دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن بد ستور جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایم کیو ایم کے 29 دفاتر غیر قانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کے ایم سی کے انکروچمنٹ سیل نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے ایم کیو ایم کے پانچ یونٹ آفس مسمار کر دیئے ، فیڈرل بی ایریا  کے  علاقہ سمن آباد میں غیر قانونی طور پر قائم  یونٹ آفس 144 اور 145 کو مسمار کیا گیا ۔ گلبرگ کے علاقے میں یونٹ 149 اور 150 مسمار کر دیئے گئے جبکہ  یوسف پلازہ کے علاقے میں بھی کارروائی کی گئی اور یونٹ آفس 146 کو گرادیا گیا ۔ مسمار کئے جانے والے  ایم کیو ایم کے تمام دفاتر  سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھے کارروائی کے دوران رینجرز اور علاقائی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی ۔ ادھر ڈ سٹرکٹ سینٹرل میں ایم کیو ایم کے 29 دفاتر غیر قانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تمام دفاتر کے ایم سی اور کے ڈی اے  کی زمینوں پر بنائے گئے۔ دستاویزات کے مطابق  سرکاری اراضی پر قائم ہونے والے دو سیکٹر اور ستائیس یونٹ اور سب یونٹ دفاتر کو مسمار کیا جائے گا۔