Sunday, September 8, 2024

کراچی : ایم کیو ایم کے تین کارکنوں پر فرد جرم عائد

کراچی : ایم کیو ایم کے تین کارکنوں پر فرد جرم عائد
August 8, 2015
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی عدالت نےایم کیوایم کے3کارکنوں پرفرد جرم عائدکردی،ملزموں نےصحت جرم سےانکارکردیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نےایم کیوایم کےمرکزنائن زیروسےگرفتارتین کارکنوں پرفردجرم عائدکردی،ملزم وجیہہ الرحمان،ممتازحسین اورفیضان پرنائن زیرو سےبرآمدہونےوالےغیرقانونی اسلحے،دھماکاخیزمواداورگولہ بارود کےمقدمےمیں فردجرم عائدکی گئی،ملزموں نےصحت جرم سےانکارکردیا،عدالت نےبائیس اگست تک ملزموں کےخلاف گواہ پیش کرنےکا حکم دےدیا۔