Sunday, September 8, 2024

کراچی : ایم کیو ایم کے 7کارکن 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی : ایم کیو ایم کے 7کارکن 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
August 11, 2015
کراچی(92نیوز)ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،اغوابرائےتاوان اوراسلحہ چھپانےکی وارداتوں میں ملوث ایم کیوایم کے7کارکنوں کو90 روزکیلئےرینجرزکےحوالےکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق رنچھوڑلائن سےگرفتارایم کیوایم کے7کارکنوں کو  اےٹی سی میں پیش گیا ،ملزم خرم مچھر شاہدکالا مبین زبیر کاشف ماچھااورمحمودکورینجرزکی سیکورٹی میں عدالت لایاگیا۔ رینجرزلاء افسرنےبتایاکہ ملزم ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،اغوابرائےتاوان اوراسلحہ چھپانےکی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔ لاء افسرنےبتایاکہ ملزم محمودنے47افراداورملزم شاہدکالانے6سیاسی کارکنوں کےقتل کااعتراف کیا۔ لاء افسرکےمطابق ملزم زبیرسنی تحریک اورگینگ وارتصادم میں ملوث رہاہےجبکہ ملزم مبین سیکورٹی گارڈکےقتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔لاء افسرنےبتایاکہ ملزموں سے14ایس ایم جیز5ری پیٹر9پستول ایک ایم پی فائیو12 آوان بم اوردھماکاخیزموادبھی برآمدکیاگیاہے۔ عدالت نےلاء افسرکی استدعاپرملزموں کو 90روزکیلئےرینجرزکی تحویل میں دےدیا۔