Saturday, May 11, 2024

کراچی : ایم کیو ایم کے 14 یونٹ دفاتر مسمار‘ 218 سیل کر دیے گئے

کراچی : ایم کیو ایم کے 14 یونٹ دفاتر مسمار‘ 218 سیل کر دیے گئے
August 27, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی اور حیدر آباد میں متحدہ کے مزید کئی غیرقانونی دفاتر کو زمین بوس کر دیا گیا جبکہ میڈیا ہاﺅسز پر حملے میں ملوث تین خواتین گرفتار کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے مزید کئی غیرقانونی دفاتر کو مسمار کر دیا ہے۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مسمار یونٹ دفاتر کی تعداد چودہ ہو چکی ہے جبکہ سیل کیے گئے دفاتر کی تعداد 218 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں برنس روڈ سے میڈیا ہاﺅسز پر حملے میں ملوث تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔