Thursday, April 18, 2024

کراچی : ایم کیو ایم کے 10  کارکن عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی : ایم کیو ایم کے 10  کارکن عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
September 3, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے بغاوت ،دہشتگردی ، میڈیا ہاؤسز پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے مزید 10 کارکنوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دوران سماعت تفتیشی افسرنے بتایاکہ ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے کارکن آصف نے اعتراف جرم کرلیا ہے  ملزم کے اعترافی بیان کے مطابق 22 اگست کو ہونے والی ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہاؤس پر حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ۔ ملزموں  کو پرتشدد کارروائیوں اور بغاوت پر اکسانے کیلئے کارکنان کی ڈیوٹی فوارہ چوک پر لگائی گئی تھی عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 روز میں مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ ملزموں  میں محمد ولید،راشد محمد،حسن عالم، محمد محسن صدیقی،نوید, عدیل, آصف،مسرور, جاویدشوکت اور نیاز احمد شامل ہیں ۔ ایم کیو ایم کارکنان نے عدالت کے احاطے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔