Sunday, May 5, 2024

کراچی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر شاہد عرف بدتمیز گرفتار

کراچی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر شاہد عرف بدتمیز گرفتار
January 21, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر شاہد عرف بدتمیز گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب رینجرز نے گولی مار میں چھاپہ مار کر چار ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ ملزموں کے قبضے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم شاہد بدتمیزکو شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ شاہد عرف بدتمیز نےٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا۔  ملزم نے بتایا کہ ان کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج رشید عرف خالو تھا۔ وہ رئیس عرف مما اور فرحان عرف ملا کے حکم پرلوگوں کو ہدف بنا کر قتل کرتے تھے۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے شاہ فیصل کالونی، الفلاح، کورنگی اور نیو کراچی میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر وارداتیں کیں۔

دوسری جانب رینجرز نے گولی مار کے علاقے سے چارملزموں کو حراست میں لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پولیو ٹیم کے ساتھ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ فرار ہوگئے۔ تعاقب کے بعد ایک مکان پر چھاپہ مار کر افتخارعلی، محمد شریف اور شیخ عمران کو حراست میں لے لیا گیاگھر میں چھپائی گئی کلوگرام چرس، 8 کلو گرام ہیروئن، 30 بور پستول، ایک سو بیس راؤنڈ اور پانچ لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملزموں کیخلاف مزید قانونی چارہ جوئی اے این ایف کریگی۔