Thursday, March 28, 2024

کراچی ، ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پر یوم شہدا کی تقریب ، کارکنوں کی شرکت

کراچی ، ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پر یوم شہدا کی تقریب ، کارکنوں کی شرکت
December 9, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام بہادر آباد مرکز پر  یوم شہدا کی تقریب کا اہتمام کیا گیا  ، جس میں کارکنوں اور شہدا کے ورثا نے شرکت کی ۔ سينئر ڈپٹي کنوينر عامر خان اپنی مختصر تقرير کے دوران رو پڑے اور روسٹرم چھوڑ کر چلے گئے۔ عامر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کے مجرموں پر جب مقدمہ چلایا جا رہا ہے تو ایم کیو ایم کے کارکنان کیوں لاپتہ ہیں، بلوچستان کے فراریوں کو ہتھیاروں کی واپسی پر پیسہ دئیے جارہے ہیں، ہمارے کارکنان کو بھی آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔ عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ  کوئی ہمیں کچھ بھی کہے، تحریک جاری رکھیں گے، کہا جاتا ہے کچھ لوگ پارٹی پر قابض ہو گئے، طعنے دیے جاتے ہیں کہ ہم شہدا کے گھرانوں کا خیال نہیں رکھتے۔ فيصل سبزواری نے کہاکہ ايم کيو ايم کو دبانے کی کوشش کی  جارہی ہے، گمشدہ افراد  کا مقدمہ ریاست پاکستان کے سامنے رکھتے ہيں۔ فيصل سبزواری نے کہا کہ یوم شہداء صرف ایک دن نہیں ہے، کسی کے گھر سے کوئی شہید ہوجائے تو معلوم پڑتا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں لبرل سیاسی آوازوں کو بند نہ ہونے دیا جائے۔