Thursday, March 28, 2024

کراچی: ایم ایم اے سکیورٹیز سرمایہ کاروں کی رقم واپس کرنے پررضامند

کراچی: ایم ایم اے سکیورٹیز سرمایہ کاروں کی رقم واپس کرنے پررضامند
March 2, 2017

کراچی (92نیوز) ایم ایم اے سکیورٹیز نے سرمایہ کاروں کی رقم واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیہ کے مطابق کمپنی کے ڈائریکٹرز نے اپنے پاسپورٹ اسٹاک انتظامیہ کے پاس جمع کرا دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دیوالیہ بروکریج ہاوس سے ریکوری کی کوشش رنگ لے آئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق دیوالیہ ہونے والی ایم اے ایم سیکیورٹیز نے سرمایہ کاروں کی رقوم واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق ایم اے ایم کے ڈائریکٹرز نے اپنے اصل پاسپورٹ اسٹاک انتظامیہ کے پاس جمع کرا دیے ہیں۔ ایم اے ایم بروکریج ڈائریکٹرز نے سرمایہ کاروں کی مجموعی رقم کے مساوی بینک چیک جمع کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ریگولیٹر اور اسٹاک انتظامیہ سے مہلت مانگی ہے تاکہ وہ اپنے اثاثوں کو یکجا کرسکیں۔

ایم اے ایم سکیورٹیز کے اثاثے بشمول ذاتی اثاثوں کو فروخت کرے گی اوران اثاثوں کی فروخت سے رقوم سرمایہ کاروں کو ادا کی جائے گی۔