Wednesday, April 24, 2024

کراچی ، ایف بی ایریا میں ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار

کراچی ، ایف بی ایریا میں ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار
April 21, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں شہریوں کو لوٹنا انتہائی آسان ہوگیا لیکن پولیس کہیں نظر نہیں آرہی  ۔ ایف بی ایریا میں آج صبح سویرے شہری کو تین ڈاکوؤں نے لوٹ لیا  اور کسی خوف کے بغیر آسانی سے فرار بھی ہوگئے ۔ ایف بی ایریا میں موٹرسائیکل سوار ایک گھر کے باہر رکا  ، ساتھ ہی 2 موٹرسائیکلوں پر 3 لٹیرے بھی پہنچ گئے  2 ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، جبکہ بغیر ہیلمٹ ڈاکو کا چہرہ واضح دکھائی دے رہا ہے ۔ دو ملزمان موٹرسائیکل سے اترے اور شہری کو گھیرلیا  ، جیبوں کی تلاشی لی اور  موبائل فون  ، نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔