Thursday, April 25, 2024

کراچی ، ایف بی آر کی درخواست پر 20 بینک اکاؤنٹس منجمد

کراچی ، ایف بی آر کی درخواست پر 20 بینک اکاؤنٹس منجمد
April 17, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے ایف بی آر کی درخواست پر 20 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے ، جن میں باپ، بیٹے اور 2 بیٹیوں کے 11 اکاؤنٹس بھی شامل ہیں ۔

منی لانڈرنگ ، نامی اکاؤنٹس اور ڈالر بیرون مُلک بھیجنے کے معاملے میں کراچی کی مقامی عدالت نے ایف بی آر کی درخواست پر 20 بینک اکاؤنٹس 30 دن کیلئے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ۔

کراچی کی ایک فیملی کیخلاف 4 لاکھ 94 ہزار 500 ڈالر امریکہ منتقلی کا مقدمہ درج ہے، ملزمان نے منی لانڈرنگ کیلئے 2016 میں 11 بینک اکاؤنٹس کھولے تھے ۔

 منجمد کیے گئے اکاؤنٹس میں 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن والے 8 بے نامی اکاؤنٹس بھی شامل ہیں ، 4 تاجروں پر 5 سال میں ایک ارب 26 کروڑروپے ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے ۔

منجمد اکاؤنٹس میں بھٹوکالونی کے رہائشی ابراہیم کا اکاؤنٹ بھی شامل ہیں  جس میں یکم جولائی 2015 سے 30 جون 2018 تک 36 کروڑ 94 لاکھ

سے زائد رقم جمع کرائی گئی ۔