Sunday, September 8, 2024

کراچی: ایف آئی اے حکام نے دس ارب مالیت کے چائنا کٹنگ پلاٹوں کا اہم ریکارڈ سیل کر دیا

کراچی: ایف آئی اے حکام نے دس ارب مالیت کے چائنا کٹنگ پلاٹوں کا اہم ریکارڈ سیل کر دیا
August 4, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایف آئی اے حکام نے کراچی میں چائنا کٹنگ کا اہم ریکارڈ سیل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں چائنا کٹنگ کے پلاٹوں کی مالیت دس ارب روپے ہے۔ ایف آئی اے حکام نے چائنا کٹنگ کا اہم ریکارڈ سیل کر دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جن پلاٹوں کا ریکارڈ سیل کیا گیا ہے ان کی مالیت دس ارب روپے ہے۔ قبضہ مافیا نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہاکس بے اسکیم میں قبضے کیے۔ مافیا نے الہلال سوسائٹی میں بھی چالیس کروڑ روپے کے پلاٹ چائنا کٹنگ میں فروخت کئے۔ ایف ائی اے نے کے ڈی اے، کے ایم سی، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے اور شاہ لطیف ٹاؤن ہاوسنگ اسکیم کے افسروں کو مرحلہ وار طلب کر کے ان کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوک سینٹر پر کارروائی میں ایف آئی اے نے چھاپے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فائلیں قبضے میں لی تھیں۔ اسی تناظر میں کے ایم سی کے پانچ سابق ایڈمنسٹریٹرز سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی۔ چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے میں بائیس سے زائد افراد کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔