Thursday, April 25, 2024

کراچی : ایس ایس پی ایسٹ نے اپنے من مرضی کے فیصلوں کا ریکارڈ بنا دیا

کراچی : ایس ایس پی ایسٹ نے اپنے من مرضی کے فیصلوں کا ریکارڈ بنا دیا
June 7, 2015
کراچی(92نیوز)جی ہاں یہ ہیں ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمدشاہ جنہوں نےاپنی مرضی چلانےمیں جھنڈےگاڑدیے،اعلی افسران کےاحکامات کی ایسی دھجیاں اڑائیں کہ پورامحکمہ منہ تکتارہ گیا،اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ایسٹ کوتحلیل ہونےکےباوجودنہ صرف فعال رکھابلکہ من پسندافسران واہلکاروں کوبھی تعینات کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کاایک اورکارنامہ سامنےآگیا،اعلیٰ افسران کےاحکامات کےباوجودسول شخص سےتحلیل شدہ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم چلواتےرہے۔ اغوابرائےتاوان کےحوالےسےشہرت یافتہ ایس آئی ٹی ایسٹ اس بارپھنسی ایک اوربھنور میں۔ ایم کیوایم کا کارکن وسیم دہلوی زیرحراست ہلاک ہواتواعلیٰ افسران کےاحکامات کےبعدملوث افسران واہلکاروں کوگرفتارکرلیاگیا اورتحقیقاتی کمیٹی بھی بنادی گئی لیکن تحقیقاتی کمیٹی کارکن جب ایس ایس پی صاحب کابیان لینےپہنچا تواسےتین گھنٹوں تک خوارکراتےرہے لیکن اعلیٰ افسرکی برہمی پرفورا بیان دےدیا۔ ذرائع کےمطابق تحقیقاتی کمیٹی کوکھوج ہےایس آئی ٹی ایسٹ کےایک اور"ڈان" کی۔ اس ڈان کانام ہے"مزاری"جوپولیس اہلکارتونہیں لیکن پھربھی ایس آئی ٹی ایسٹ کےتمام امورچلاتاتھا۔ 92نیوزنےجب ایس آئی ٹی ایسٹ کابھانڈاپھوڑا توآئی جی سندھ نےنوٹس لیتےہوئےسندھ بھرکی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کوتحلیل کردیالیکن اب دیکھنایہ ہوگاکہ سائیں سرکار کےمنظورنظرایس ایس پی پیرمحمدشاہ اپنی مرضی چلانےمیں کامیاب ہوتےہیں یانہیں۔