Sunday, September 8, 2024

کراچی : ایس آئی یو اور اغواکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ،تین اغوا کار ہلاک مغوی بازیاب

کراچی : ایس آئی یو اور اغواکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ،تین اغوا کار ہلاک مغوی بازیاب
March 25, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ایس آئی یو اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں تین اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ مغوی کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہے  ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ایس آئی یو کا مغوی کو بازیاب کرانے کے لئے چھاپہ چھاپے کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزمان نے پولیس چھاپے کی دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں اغوا کار ہلاک ہوگئے ہیں ۔