Wednesday, March 27, 2024

کراچی : ایئرپورٹ کے نزدیک سول سوسائٹی کے احتجاج سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر

کراچی : ایئرپورٹ کے نزدیک سول سوسائٹی کے احتجاج سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر
September 7, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے نزدیک سول سوسائٹی کے احتجاج سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ ملیر ، ڈرگ روڈ ، کارساز ،اسٹیڈیم روڈ اور پی آئی بی کالونی سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اسٹارگیٹ پر ایکشن کے بعد گاڑیوں کی روانی بحال ہونا شروع ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے نزدیک احتجاج تھا  کرپشن حکومتی نااہلی پر سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد اسٹار گیٹ پر شام سے ہی جمع ہونا شروع ہوئی دن ڈھلتے ڈھلتے جہاں ایک طرف مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہوا وہیں شارع فیصل سمیت اہم شاہراہوں پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی۔ ٹریفک جام کی وجہ سے  لانڈھی ،ملیر ، ڈرگ روڈ ،کارساز ، اسٹیڈیم روڈ ، پی آئی بی کالونی ، پی ای سی ایچ ایس ، شاہراہ قائدین ، سوک سینٹرسمیت دیگر علاقوں میں گاڑیاں روڈ پر پھنسی رہیں اسٹار گیٹ پر پولیس ایکشن کے بعد شہر میں ٹریفک کی روانی بحال ہونا شروع ہوگئی۔