Monday, September 16, 2024

پی آئی اے کے لاپتہ ملازمین کی چھ روز بعد واپسی

پی آئی اے کے لاپتہ ملازمین کی چھ روز بعد واپسی
February 8, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں پی آئی اے کے لاپتہ ہونے والے چاروں ملازم ڈرائیور سمیت ناگن چورنگی سے مل گئے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے چار ملازمین اور ایک ڈرائیور دو فروری کو لاپتہ ہوگئے تھے جنہیں آج نامعلوم افراد ناگن چورنگی پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملنے والے ملازمین میں سیف‘ ہدایت اللہ‘ منظور‘ ضمیر اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے آج جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ریلی نکالنے کی دھمکی دی تھی۔ چاروں ملازمین اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔