Friday, April 26, 2024

کراچی ایئرپور ٹ پر وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کانجی ایئرلائن کے خلاف مظاہرہ

کراچی ایئرپور ٹ پر وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کانجی ایئرلائن کے خلاف مظاہرہ
April 23, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ پر وہیل چئیر کرکٹ ٹیم کے تیرہ معذور کھلاڑیوں کو آف لوڈ کرنے پر معذور افراد نے شدید احتجاج کیا وہیل چئیرکرکٹ ٹیم کو نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہونا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی وہیل چئیرکرکٹ ٹیم کے تیرہ کھلاڑی اسلام آباد جانے کے لیے کراچی ائر پورٹ پہنچےمگر فلائٹ سے عین کچھ دیرقبل نجی ائر لائن نے معذور افراد کو جہاز میں بیٹھنے سے روک دیا،جس پر کھلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا،اور نجی ائر لائن کے خلاف نعرے بازی کی۔ ائرلائن کی جانب سے ٹکٹ ریفنڈ کرنے کی پیشکش کی گئی تو ٹیم مینیجر شاکر خان نے کہا کہ کل سے قومی کرکٹ چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے اور اب ٹکٹس ریفنڈ کرنے کا کہا جا رہا ہےپہلے معلوم ہوتا تو کوئی متبادل انتظام کرلیتےکافی دیر مذاکرات کے بعد نجی ہوائی کمپنی دو فلائٹس میں تمام کھلاڑیوں کو اسلام آباد لے جانے پر رضا مند ہوگئی۔