Sunday, September 8, 2024

کراچی : اکیسویں صدی میں بھی سندھ پولیس طبی امداد کیلئے قیدی کو جوتا سنگھانے پر مجبور

کراچی : اکیسویں صدی میں بھی سندھ پولیس طبی امداد کیلئے قیدی کو جوتا سنگھانے پر مجبور
July 4, 2016
کراچی(92نیوز)دنیا بدل گئی نہیں بدلی تو سائیں سرکار کی پولیس ہی نہیں بدلی ۔پولیس اہلکار سٹی کورٹ میں پیشی پر لائے گئے قیدی کی حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے بجائے اسےجوتا سنگھاتے رہے ۔ کہتے ہیں کہ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی اور جب پولیس ہی کی حراست میں قیدی کی طبعیت خراب ہوجائے تو مدد بھی خاص طریقے سے کی جاتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا سٹی کورٹ کراچی میں ۔ جہاں ڈکیتی اور موٹر سائیکل چرانے کے جرم میں نیوٹاون پولیس قیدی فراز کو لے کر آئی  ملزم فراز کی عدالت میں پیشی پر شدید حبس اور گرمی سے طبعیت خراب ہوگئی  اس موقع پر ضرورت تھی فوری طبی امداد کی لیکن کیا کہیں سائیں سرکار کی پولیس کا کہ جس نے طبی امداد کے بجائے قیدی کو جوتا سنگھا کر حالت بہتر کرنے کی کوشش شروع کردی ۔ طبعیت خراب قیدی فراز کی حالت جوتا سنگھائی نے مزید ابتر کردی ۔