Saturday, April 20, 2024

کراچی : اپوزیشن جماعتوں کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مشاورتی اجلاس بلالیا گیا

کراچی : اپوزیشن جماعتوں کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مشاورتی اجلاس بلالیا گیا
December 18, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے  صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  اپوزیشن جماعتوں کا  مشاورتی اجلاس بلا لیا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کے  احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ  ایم کیوایم واضح  طور پر شہریوں کی ترجمانی کرتی ہے سندھ کے مسائل پر بات کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلالیا ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ  سندھ  لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ اگر سندھ  حکومت  سو نہ رہی ہوتی تو رینجرز بلانے کی کیا ضرورت تھی،سندھ  حکومت بتائے کہ کیا حقائق چھپائے جا رہے ہیں فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والے آنند کمار کا کہنا  تھا  سیاسی جماعتیں فنکشنل لیگ کے ساتھ ہیں۔ سندھ کی اپوزیشن  جماعتوں  نے  رینجرز کواختیارات  دینے اور دیگر معاملات پر  صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں  لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ صوبائی حکومت اس  کا جواب کیسے دیتی ہے۔