Saturday, April 20, 2024

کراچی، اولڈ سٹی ایریا میں تاجر کو بھتے کی پرچی موصول

کراچی، اولڈ سٹی ایریا میں تاجر کو بھتے کی پرچی موصول
November 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز )  کراچی  میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، اولڈ سٹی ایریا میں اسٹیل کے تاجر کو بھتے کی پرچی موصول ہو گئی،گزشتہ 30 دن میں بھتہ خوری کے چار واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اولڈ سٹی ایریا میں اسٹیل کے تاجر کی دکان کے باہر رات گئے بھتے کی پرچی چسپاں کی گئی، پرچی پر تحریر ہے پانچ لاکھ روپے دو ورنہ جان دو ۔ پرچی پر ایک انٹرنیشنل موبائل نمبراور ایک لوکل موبائل نمبر بھی   تحریرہے۔ ذرائع کے مطابق  تیس دن میں بھتہ خوری کے چار مختلف واقعات رپورٹ  ہوچکے ہیں ، بیشتر واقعات میں انٹرنیشنل نمبر کا استعمال کیا گیا ہے۔ ذرائع کاکہناہےکہ  لیاری گینگ وار کےکمانڈر وصی اللہ لاکھو اور زاہد لاڈلہ  بھتہ خواری کا نیٹ ورک چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ گینگ وار کولیڈ کرنےوالے بیشترکمانڈر کراچی آپیریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرارہوگئے تھے، اب وہاں سے وہ اپنا نیٹ ورک چلارہاہے ۔