Friday, May 3, 2024

کراچی ، اورنگی ٹاؤن گلشن بہار کے گھر سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی ، اورنگی ٹاؤن گلشن بہار کے گھر سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں برآمد
April 22, 2019

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں مکان سے خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، شوہر برگر لینے گھر سے گیا ،واپس آیا تو بیوی اور بچوں کی لاشیں پڑی تھیں ۔

کراچی میں ماں اور 2 بچوں کو قتل کردیا گیا، لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں گھر سے ماں اور دوبچوں کی لاشیں ملیں، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

مقتولہ کے دیور عبدالقیوم  کے مطابق  ان کے بھائی  کے گھر کے قریب درزی کی دکان تھیجبکہ خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ۔

کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ والد اور دیگر افراد کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں۔لاشوں کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

ایم ایل او رپورٹ کے مطابق بچوں اور والدہ کو نوک دار آلہ سے قتل کیا گیا تاہم جسم پر تشدد کا کوئی اور نشان نہیں ملا،پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے ۔