Friday, April 26, 2024

کراچی اورنگی ٹاؤن میں اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والا شہری لٹ گیا

کراچی اورنگی ٹاؤن میں اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والا شہری لٹ گیا
August 7, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی اورنگی ٹاؤن میں اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والا شہری لٹ گیا۔ مسلح ملزمان شہری سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات ہوتے دیکھی جا سکتی ہے۔ شہری ایم ٹی ایم سے رقم لیکردوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے انہیں روک لیا۔ اسلحہ دیکھا کر رقم چھینی اور باآسانی فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس نے گھگر پھاٹک قادر نگر اور سومار گوٹھ میں سرچ آپریشن کرکے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایک ملزم سے پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔