Friday, May 17, 2024

کراچی اورنگی ٹاؤن میں ایک اور ننھی پری انوشہ قتل، لاش پھندے سے جھولتی ملی

کراچی اورنگی ٹاؤن میں ایک اور ننھی پری انوشہ قتل، لاش پھندے سے جھولتی ملی
December 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی اورنگی ٹاؤن میں ایک اور ننھی پری قتل، لاش پھندے سے جھولتی ملی۔

کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آگیا، ایک اور بچی اپنی جان سے گئی، اورنگی ٹاؤن نشان حیدر چوک کے قریب ایک گھر سے 12 سالہ انوشہ کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔

بچی کوقتل کیا گیا یا اس نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا؟ اس بات کا حتمی تعین تو نہ ہوسکا لیکن متوفیہ کے چھوٹے بھائیوں اورکزن کے بیانات نے دال میں کچھ کالا ہونے کا خدشہ ضرور ظاہر کردیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے لڑکی کے گلے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے، زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ واقعہ کے وقت انوشہ کے چھوٹے بہن بھائی گھر پر جبکہ باپ کام پر تھا۔

عباسی شہید اسپتال میں انوشہ کے والد نے اس کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرنے سے کردیا۔ سردخانے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا وہ صبح اپنی بیٹی ٹھیک میں گھر میں چھوڑ کر کام پر گئے تھے کسی پر قتل کا شبہ نہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق معاملے کو ہر زاویہ سے دیکھ رہے ہیں کیس کی تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی جعفر بلوچ کی سربراہی میں ٹیم بنا دی ہے جس نے اپنا کام شروع کردیا ہے، اصل صورتحال پوسٹ مارٹم ہونے پر ہی معلوم ہوسکے گی تاہم بچوں کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ انوشہ 11  بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر تھی۔ اُس کے تینوں بھائی اُس سے چھوٹے ہیں۔