Friday, April 19, 2024

کراچی : اورنگی میں  ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، دو زخمی

کراچی : اورنگی میں  ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، دو زخمی
June 30, 2015
کراچی (92نیوز) اورنگی میں قطراسپتال کےقریب ٹریفک حادثےمیں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی میں قطراسپتال کےقریب تیزرفتارکوچ تین موٹرسائیکل سواروں سےٹکراگئی، جس کےنتیجے میں تین افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ  دو زخمی ہوگئے،لاشوں اورزخمی افراد کوعباسی شہید اسپتال پہنچادیا گیا،جاں بحق افرادکوخالد،خرم اورندیم کےنام سےسےشناخت کرلیاگیا۔ حادثے کے ذمہ دارکوچ ڈرائیوراورکنڈیکٹرفرارہوگئے، پولیس نےکوچ قبضےمیں لےکرتھانے منتقل کردی،دوسری جانب کورنگی بلال کالونی میں ٹریفک حادثےکےدوران بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تاہم شناخت نہ ہوسکی۔