Saturday, April 20, 2024

کراچی ، اورنگی میں اسکول وین میں آتشزدگی، 8 بچے جھلس گئے

کراچی ، اورنگی میں اسکول وین میں آتشزدگی، 8 بچے جھلس گئے
January 5, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی میں قطر اسپتال کے قریب اسکول وین میں آتشزدگی سے 8 بچے جھلس گئے۔ قطر اسپتال کے قریب سے گزرنے والی اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث آٹھ بچے جھلس گئے۔ شہریوں نے موٹر سائیکلوں پر بچوں کو اسپتال پہنچایا۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ فوری طور پر بچوں کو وین سے باہر نکالا گیا۔ وین ڈرائیور بھی بچوں کو لے کر اسپتال گیا۔ وین میں سوار بچے نے بتایا کہ گاڑی بند ہوئی، نیچے اتر کر دھکا لگایا تو اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر وین میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کے مطابق وین کا سلنڈر درست حالت میں موجود ہے۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔ سول اسپتال برنس وارڈ کے انچارج ڈاکٹر احمر نے کہا بچوں کو معمولی زخم آئے ہیں، طبی امداد کے بعد دو بچوں کو گھر روانہ کیا جاچکا جبکہ دو کا علاج کیا جارہا ہے۔