Wednesday, April 24, 2024

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار
September 18, 2020
 کراچی (92 نیوز) ملک میں مسافر ٹرینوں کا شیڈول بدستور متاثر ہے۔ کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ملک میں بارشوں کا سلسلہ رک  گیا لیکن ریلوے سسٹم پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول بدستور متاثر ہے۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے کے مطابق لاہور ، کراچی اور کوئٹہ  سے لاہور آنے والی ٹرینیں ایک سے 4 گھنٹے  کی تاخیر کا شکار ہیں. کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے ، عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے ، گرین لائن 1 گھنٹہ 20 منٹ ، قراقرم ایکسپریس ،خیبرمیل ،رحمان بابا ،سرسید ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس اپنے وقت مقررہ سے 1 گھنٹہ لیٹ ہے۔ کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے وقت مقررہ سے 2 گھنٹے لیٹ ہے۔