Friday, April 19, 2024

کراچی اور لاہور میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی

کراچی اور لاہور میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی
May 1, 2016
لاہور،کراچی(92نیوز)صوبائی دارالحکومت  لاہور کے تھانہ اسلام پورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیکٹری مالک قتل ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور اور کراچی کےمختلف علاقوں میں  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ تھانہ اسلام پورہ پولیس کےمطابق  تین موٹر سائیکل سواروں نے بحث و مباحثے کے بعد فائرنگ کردی جس سے فیکٹری مالک قتل ہوگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا یہ وافعہ لین دین کا تنازع معلوم ہوتا ہےجبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔ دوسری طرف کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شجص کو ہلاک جبکہ ایک کوزخمی کر دیا ہے ۔