Thursday, May 9, 2024

کراچی اور سکھر میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

کراچی اور سکھر میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے
June 6, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی اور سکھر میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

کراچی کے علاقے گلشن معمارمیں موسلادھاربارش ہوئی، برنس روڈ، سائٹ ناظم آباد، ناگن چورنگی، سہراب گوٹھ، عائشہ منزل اور حسن اسکوائرمیں بوندا باندی ہوئی۔

سکھر اور شاہپورچاکر میں مٹی کے طوفان کے بعد بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

نواب شاہ، دادو، جوہی، خیرپورناتھن شاہ، میہڑ میں آندھی اور بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ بجلی کے پول، درخت اور دیواریں گرنے کے واقعات میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔