Friday, April 19, 2024

کراچی اور سندھ میں گرمی کی ہلاکت خیز لہر آج نسیم بحری چلنے سے ختم ہو جائیگی، موسم بہتر ہو جائیگا: محکمہ موسمیات

کراچی اور سندھ میں گرمی کی ہلاکت خیز لہر آج نسیم بحری چلنے سے ختم ہو جائیگی، موسم بہتر ہو جائیگا: محکمہ موسمیات
June 24, 2015
محکمہ موسمیات نے اہل کراچی کو خوشخبری دی ہے کہ گرمی کی ہلاکت خیز لہر آج شام تک ختم ہو جائیگی اور گرمی کی شدت کم ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ آج کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر اور دیگرشہروں میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی اور گرمی کی ہلاکت خیز لہر آج شام تک ختم ہو جائے گی۔ ڈاکٹر حنیف کا مون سون کے حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت رواں سال مون سون کی بارشیں کم ہوں گی۔