Friday, April 26, 2024

کراچی اور حیدرآباد میں جمعہ اور ہفتے کو موسلا دھار بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

کراچی اور حیدرآباد میں جمعہ اور ہفتے کو موسلا دھار بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
August 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی والوں کے لئے نئی مشکل آ گئی۔ ابھی پچھلی بارش سے بھی نہیں سنبھلے تھے کہ بادل پھر  جم کربرسنے کو تیار ہو گئے۔ کراچی اور حیدرآباد میں جمعہ اور ہفتے کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات  نے کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر سات اور آٹھ اگست کو طوفانی بارش ہو سکتی ہے جس کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ مون سون سے تیسرے اسپیل کے متاثر سے شدید متاثر ہونے والے کراچی کے شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے اس بار برسات سے پہلے ہی پانی کی بروقت نکاسی اور نالوں کی صفائی جیسے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کر لیے جائیں ۔ کراچی میں گذشتہ باشوں کے دوران ناظم آباد، نارتھ کراچی اورنگی، سرجانی سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے جبکہ پی ای سی ایچ ایس  ، اولڈ سٹی ایریاز ، ملیر اور گولیمار میں بھی کئی کئی فٹ پانی گھروں میں آگیا تھا ۔