Tuesday, April 23, 2024

کراچی اور بلوچستان میں ”را“ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے : دفترخارجہ

کراچی اور بلوچستان میں ”را“ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے : دفترخارجہ
June 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ہر تعلق کی طرح امریکہ کے ساتھ تعلق میں بھی اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن امریکہ پاکستان سے تعلق کو اہم سمجھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ بھارت کو الزام تراشی کے بجائے مثبت انداز میں مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت پر تشویش ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کراچی اوربلوچستان میں پاکستان کیخلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ پاک امریکہ تعلقات سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ سے گہرے تعلقات ہیں اور ہر تعلق میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے۔ نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں پاکستان کی شمولیت کی درخواست میرٹ پر مبنی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک ڈویلپنگ پروگرام ہے جس سے سب کو فائدہ حاصل ہو گا۔