کراچی ، انڈر 19 کرکٹر محمد زریاب نے خود کشی کر لی
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں انڈر 19 کرکٹر محمد زریاب نے خودکشی کر لی ، زریاب کے والد کا کہنا ہے کہ کوچز کے رویے کی وجہ سے ان کا بیٹا شدید ذہنی دباؤ میں تھا ، انہوں نے اپیل کی کہ کوچز بچوں کے ساتھ رویہ درست کریں تاکہ کسی اور کا بچہ یہ قدم نہ اٹھائے ۔
زریاب سابق قومی کرکٹر عامرحنیف کا بیٹا تھا اور خود بھی کھیل کے میدان میں ملک کی نمائندگی کرناچاہتاتھا۔
زریاب کے والد کاکہناہے کچھ دنوں سے ان کے بیٹےپربہت دباوتھا ، انہوں نے اپیل کی انتظامیہ اپنارویہ ٹھیک کرئے تاکہ کسی اورکالخت جگر یہ قدم نہ اٹھائے۔
پولیس نےنوجوان کرکٹر کی لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔