Tuesday, April 23, 2024

کراچی انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں 99 ویں نمبر پر آگیا

کراچی انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں 99 ویں نمبر پر آگیا
February 28, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی والوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ کراچی میں امن ہوگیا، جرائم کے خلاف عمدہ حکمت عملی کی وجہ سے کراچی کے کرائم انڈیکس میں مزید بہتری آگئی ہے، آئی جی سندھ کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں کراچی 99 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ کراچی والوں کو امن مبارک ہو۔ کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں کمی، کرائم انڈیکس میں مزید بہتری آگئی ہے۔ انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں کراچی99 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ آئی جی سندھ  کلیم امام نے امن وامان میں بہتری پرایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت تمام افسران اور جوانوں کو شاباش دی ہے۔ آئی جی سندھ نےبتایا کہ جنوری کےاختتام  تک کراچی 88 ویں نمبر پر تھا جبکہ فروری کے آغاز سے وسط 93 ویں نمبر پر تھا۔ آئی جی سندھ نے کہاکہ پولیس کی قربانیوں سے ہی آج کا کراچی پرامن ہے، یہ بھی کہا کہ کراچی آپریشن میں پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔