Thursday, March 28, 2024

کراچی ، انٹرنیشل وٹس ایپ کال پر 50 لاکھ بھتے کی ڈیمانڈ کی گئی

کراچی ، انٹرنیشل وٹس ایپ کال پر 50 لاکھ بھتے کی ڈیمانڈ کی گئی
October 25, 2018
کراچی (92 نیوز) شہرے قائد میں بھتہ خوری ایک بار پھر سر اٹھانے لگی۔ تاجر کو انٹرنیشنل نمبر سے کال کر کے 50 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔ تاجر کا بھتہ نا دینے کے انکار پر اس کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ گینگ وار کے کارندے انٹرنیشنل نمبر سے تاجروں کو دھمکانا شروع ہو گئے ۔ صدر موبائل مارکیٹ کے تاجر کاشف کو گزشتہ روز پچاس لاکھ روپے بھتے کی کال موصول ہوئی۔ بھتہ نا دینے پر تاجر کو پیپلز چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار بھتہ خوروں نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد تاجر کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ صدر موبائل مارکیٹ رضوان کا کہنا تھا شہر میں جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ بھتہ خوری کی کال موصول ہونے کے بعد کراچی کے تاجروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ اسٹریٹ کرائم کے بعد بھتے کی کال نے قانون نافز کرنے والے اداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔